اس میٹنگ میں اس بات پر گفتگو ہوئی ، جو نوجوان بالغ ہو چکے ہیں، 18 برس ان کی عمر ہوچکی ہے اور ان کا نام ووٹرلسٹ میں نام نہیں آیا ہے تو اس کے لیے نوجوانوں کو ووٹرلسٹ میں اپنا نام اندراج کروانے کی ترغیب دی جائے۔
خیال رہے کہ یہ میٹنگ ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں ہوئی۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم نے تمام آبزرور کو بتایا کہ جس شخص کی عمر یکم جنوری کو 18 سال مکمل ہو رہی ہے۔
اس کے نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں اندراج نہیں ہوئے ہیں اس کے لئے فارم 6 بھرنے کی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:انجمن فلاح انسانیت کی جانب سے ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم
اس پروگرام کے دوران 28 نومبر2020 کو تمام پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہاں نئے ووٹرز کے فارم 6 اور ووٹرز کے نام میں تبدیلی اور کسی بھی ترمیم کے سلسلے میں تمام آبزرور اور بی ایل او کے ذریعہ مجوزہ فارم کو بھرنے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام مبصرین اپنے اپنے حلقوں میں مستقل معائنہ کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر تحصیلدار جوڈیشل صدر اور محکمہ ریونیو کے دیگر عہدیدار اور ملازمین بھی موجود تھے۔