تیل کی قیمتوں ہو رہے غیر معمولی اضافہ سے عوام کو مہنگائی کی مار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ایک طرف جہاں سیاسی جماعتیں حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب عام آدمی کو گھر کا بجٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
انہی تمام تر حالات دیکھتے ہوئے اب سیاسی اور سماجی تنظیموں کے کارکنان حکومت سے جلد مہنگائی پر لگام لگانے کی اپیل کررہے ہیں ۔ تاکہ پہلے سے عالمی وبا کورونا وائرس سے پریشان عوام کو اس مہنگائی سے راحت ملے۔
مزید پڑھیں:جے پور: مہنگائی سے عوام پریشان، گھر کا خرچ چلانا ہوا مشکل
کورونا وبا کی دوسری لہر میں اپنوں کھو چکے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے حکومت کو بھی مہنگائی پر لگام لگانے کی ضرورت ہے تاکہ بےروزگاری کے ماحول میں عوام کو کچھ راحت مل سکے ۔