اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماج وادی پارٹی ویاپار سبھا Samajwadi Party Vyapar Sabha کے بینر تلے مرکزی حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی میں کیے جا رہے اضافے کے خلاف Protest Against Increasing GST In Meerut ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرہ کر رہے ان سماج وادی پارٹی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی طرف کپڑے دھاگے اور دوسری استعمال کی اشیاء پر 05 فیصد سے 12 فیصد کیے جانے سے کاروباریوں کے ساتھ عوام کو مہنگائی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
ایسے حالات میں عوام کو راحت دینے کے لیے حکومت کو سی جی ایس ٹی میں کیے گئے اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کچھ کم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Shiv Sena Burns Ajay Mishra's Effigy in Meerut: میرٹھ میں شیوسینا نے اجے مشرا کا پتلا نذر آتش کیا
روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی کا بوجھ بڑھ جانے سے عوام کے سامنے اور مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایسے میں انتخابات سے قبل ایک بار پھر سے مہنگائی کی مار کہیں ووٹرس کا رخ نہ بدل دے، اس کے لیے بھی حکومت کو اب غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔