ETV Bharat / state

Constitution Bachao Rally میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی آئین بچاؤ ریلی - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

کانگریس پارٹی کی جانب سے آج میرٹھ میں آئین بچاؤ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں میرٹھ منڈل کے تمام کارکنان نے حصہ لیتے ہوئے اپنے ملک کے آئین کو بچانے کے لیے حلف برداری کرتے ہوئے 2024 میں کانگریس کی قیادت میں انڈین محاذ کی حکومت بنانے کی بات کہی۔

میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی آئین بچاؤ ریلی

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 8:14 PM IST

میرٹھ میں کانگریس پارٹی کی آئین بچاؤ ریلی

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے گزشتہ 09 جولائی سے ملک کے دستور کو بچانے کیلئے چلائی جا رہی مہم کے تحت ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کانگریس کارکنان شرکت کی۔

اس موقع جہاں گانگریس پارٹی اتر پردیش کے صوبائی صدر برج لال خابری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سبھی مذہب وملت کے لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس پارٹی کی قیادت میں بنانے گیے انڈین محاذ کی 2024 میں سرکار بننے جا رہی ہے جس کے ذریعے ہندوستان کو ایک مرتبہ پھر یہاں یہاں کے آئین کے مطابق ملک میں سب کو حقوق مل سکے گا۔

وہیں مغربی اتر پردیش کانگریس کی کمان سمبھال رہے نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ ملک کا سودا کرنے والی حکومت کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ بیٹی پڑھاؤ اور بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والی حکومت کے حکمران ہی جب ان کے دشمن ہوں جائے گے تو کس بچیں گی بیٹیاں.

یہ بھی پڑھیں:Communal riots in Haryana ہریانہ کے فرقہ وارانہ فسادات قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

نسیم الدین صدیقی نے منی پور اور جے پور ٹرین میں بےقصور لوگوں کا قتل عام کرنے والے واقعات پر افسوس جتاتے ہوئے اسے بی جے پی اور مودی حکومت کی سازش قرار دیا. عوام کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے اس لیے عوام کو اب سیکولر جماعت کا ساتھ دینا ہوگا اسی وقت ہم اپنے آئین کو بچانے کے ساتھ اپنے ملک میں پھر بھائی چارا اور محبت کا ماحول قائم کر سکیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.