کانپور:اترپردیش کے کانپور کے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کی طالبہ سوائن فلو سے متاثر پائی گئی ہے۔ طالبہ اس وقت کوما میں ہے۔ طلباء میں دہشت کا ماحول ہے ۔زیادہ تر طلبہ ہاسٹل چھوڑ کر اپنے گھروں کے لئے روانہ ہو گئے۔Medical College Student Admitted In Hospital After Found Swin FLU Positive
ضلع انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ نے سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔طالبہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔طالبہ اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے۔
ذرائع کے مطابق سوائن فلو کی تصدیق ہوتے ہی میڈیکل کالج میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ۔تمام طلباء سوائن فلو سے بچنے کے لئے ہاسٹل کو خالی کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر سنجے کالا نے بتایا کہ طالبہ پاکھی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اس کے جسم میں حرکت نہیں پائی جا رہی ہے ، اس کا وینٹیلیٹر سپورٹ اور بڑھا دیا گیا ہے، وہیں یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ کالج کیمپس میں سور مرا ہوا ملا ہے۔
واضح رہے کہ گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کیمپس کے اطراف میں دلیت بستی ہے جہاں پر کچھ لوگ سور پالتے ہیں ۔یہ سور اکثر کالج کیمپس میں داخل ہوجاتے ہیں۔پروفیسر سنجے کالا نے کئی بار اس کی شکایت نگر نگم میں کی ہے ۔ لیکن کوئی معقول اقدامات نہیں کئے گئے ۔ یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ کالج کیمپس میں کچھ سور مرے ہوئے ملے تھے ۔ جس کی ضلع انتظامیہ جانچ کر رہی ہے ۔Medical College Student Admitted In Hospital After Found Swin FLU Positive