ETV Bharat / state

ماں بیٹی کی خودکشی پر حکومت کارروائی کرے: مایاوتی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 4:32 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی صدرمایاوتی نے اترپردیش کے امیٹھی میں زمین خریدنے کے تنازع میں خودکشی کرنے پر مجبور ماں بیٹی کے معاملے میں ریاستی حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ماں بیٹئی کی خودکشی پر حکومت کارروائی کرے: مایاوتی

مایاوتی نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ماں بیٹی کو انصاف نہ ملنے پر وزیراعلی کے دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ یہ کافی فکر کی بات ہے۔ ریاستی حکومت کو قصوروار افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’زمینی تنازع معاملے میں امیٹھی ضلع انتظامیہ سے انصاف نہ ملنے پر ماں بیٹی کو لکھنٔو میں سی ایم دفتر کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یو پی حکومت اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے اور متاثرین کو انصاف دے اور لاپرواہ افسروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

مایاوتی نے حال ہی میں خواتین اور دلتوں کی حفاظت کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے سامنے کئی بار تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.