ETV Bharat / state

مایاوتی کا کاس گنج سانحہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کاس گنج پولیس حراست میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی کا کاس گنج سانحہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ
مایاوتی کا کاس گنج سانحہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 11:50 AM IST

Altaf's Death Case: لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش کے کاس گنج میں پولیس حراست میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ’’کاس گنج میں پولیس کی حراست میں ایک اور نوجوان کی موت انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے اور متاثرہ خاندان کی مدد کرے۔

پولیس حراست میں موت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ 'یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ یوپی حکومت دن بہ دن حراست میں موت کو روکنے اور پولیس کو عوام کا محافظ بنانے میں ناکام ہو رہی ہے'۔

مزید پڑھیں:

Altaf's Death Case: ایم آئی ایم نے پولیس تحویل میں الطاف کی موت کو قتل قرار دیا

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کاس گنج میں ایک نوجوان الطاف احمد کی پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے گرفتاری کے بعد حراست میں مشتبہ حالات میں اس کی موت کے معاملے نے سیاسی طول پکڑ لیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی کا معاملہ قرار دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.