امیٹھی: ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں ایک شخص پر مسجد بنانے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ گاؤں والوں نے اس شخص کو کان پکڑ اٹھ بیٹھ کرایا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس پورے معاملے کی شکایت ابھی تک پولیس میں درج نہیں کرائی گئی ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
موہن گنج تھانہ علاقے کے آشاپور گاؤں میں مسجد کے تعمیر کے نام پر فرضی چندہ جمع کرنے والے سے گاؤں کے لوگوں نے پوچھ گچھ کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ کوئی مسجد تعمیر نہیں ہورہی ہے۔ ہم چندہ جمع کرکے اپنے اخراجات پورے کریں گے۔ Amethi Viral Video
وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور اس فرضی چندہ جمع کرنے والے شخص کو سزا دی۔ جس کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ وائرل ویڈیو میں ایک داڑھی والے شخص کان پکڑ کر اٹھ بیٹھ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اور انہوں نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی۔ فرضی چندہ جمع کرنے والے شخص نے کہا کہ آئندہ ایسی حرکتیں نہیں ہو گی۔ فی الحال پولیس میں مذہب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔
موہن گنج تھانے کے گیان چندر شکلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے مسجد کے نام پر فرضی چندہ جمع کرنے والے شخص کو پکڑا تھا۔ اس کی شکایت کسی نے نہیں کی ہے۔ پھر بھی معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Gunner's Carbine Snatched رکن اسمبلی کے گنر کی بندوق چھین کر شرپسند فرار