ETV Bharat / state

مولانا شاہین جمالی چترویدی کا انتقال، میرٹھ میں غم کا ماحول

میرٹھ کے مدرسہ امداد الاسلام کے ناظم و مہتمم اور آل انڈیا ملّی کونسل کے سرپرست مولانا محفوظ الرحمان شاہین جمالی عرف مولانا چترویدی کا میرٹھ کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم کا ماحول ہے۔ مولانا چترویدی گزشتہ ایک ماہ سے سینے کے انفیکشن سے متاثر تھے اور پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

maulana shaheen jamali chaturvedi
مولانا چترویدی
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 1:23 PM IST

مولانا چترویدی کا تعلق بہار کے چمپارن ضلع سے تھا، لیکن دارالعلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد مولانا نے میرٹھ میں مدرسہ امداد الاسلام کی ذمہ داری سنبھالی اور طالب علموں کو قرآن اور حدیث کی تعلیم دینے لگے۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو قرآن اور حدیث کے ساتھ وید کا درس بھی دیتے تھے۔ اس وجہ سے ان کو مولانا چترویدی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

maulana shaheen jamali chaturvedi passed away in meerut
مولانا چترویدی

شیخ الحدیث مولانا شاہین جمالی چترویدی کا شمار بہترین خطیب اور عالم دین میں ہوتا تھا۔ مولانا کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں میں رنج و غم کا عالم ہے۔

مولانا شاہین جمالی عرف چترویدی نے صحافت میں رہتے ہوئے قریب 40 سال تک دیوبند میں رہ کر ایک اخبار بھی شائع کیا اور وہ اس اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔

maulana shaheen jamali chaturvedi
مولانا چترویدی

انہوں نے دینی، معاشرتی اور معاشی موضوعات پر ایک درجن سے زیادہ کتابیں بھی لکھی ہیں۔ ان میں خاص طور پر، اسلام اور ہندو مذہب کے مابین غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

maulana shaheen jamali chaturvedi
مولانا چترویدی

مولانا شاہین جمالی چترویدی کا کہنا تھا کہ ملک کسی بھی مذہب کے اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ نہیں بلکہ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

maulana shaheen jamali chaturvedi
مولانا چترویدی

مزید پڑھیں:

up madrasa board: یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات ہو سکتے ہیں منسوخ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دو چیزوں سے ترقی کرتا ہے۔ ملک سے محبت کا احساس اور وطن عزیز سے محبت کرنے سے۔ صرف نعروں میں الجھ کر آپس میں لڑنا ملک سے حقیقی محبت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.