اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کی یونین ککرالہ کی جانب سے گزشتہ شب 13 جوڑوں کی اجتماعی نکاح تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے قبل بھی اکیڈمی نے 41 جوڑوں کی شادیاں کرائی Wedding of 41 Couples in Budaun تھی۔ اجتماعی نکاح تقریب میں شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کی جانب سے تمام جوڑوں کو گھر کی ضرورت کا سامان بھی دیا گیا اور لڑکے و لڑکی والوں کی طرف سے 50-50 مہمانوں کے کھانے کا انتظام بھی اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا یا کے سرپرست اور درگاہ شاہ شرافت بریلی شریف کے سجادہ نشین حضرت شاہ محمد ثقلین میاں نے کہا "اکیڈمی کے ممبران معمولی رقم کے ساتھ اکیڈمی سے جڑتے ہیں۔ اور انہیں رقم سے اکیڈمی پورے ملک بھر میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا کے ہیڈکوارٹر بریلی میں ہے اور اس کے کئی ساری چھوٹی چھوٹی یونین بھی ہیں جو ملک کے مختلف شہوں اور قصبوں میں فلاح و بہبود کے کام انجام دے رہی ہیں۔