بنارس ہندو یونیورسٹی کا شعبہ اردو، پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کو صدر بنائے جانے کے بعد بڑی ہی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، اب تک ان کی قیادت میں دو بین الاقوامی اور ایک قومی سمینار بخوبی انجام پا چکے ہیں۔
ماس میڈیا کورس کے لیے شعبۂ اردو گزشتہ ایک برس سے کوشاں تھا کہ آج کے اس مقابلہ جاتی دور میں اردو محدود نہ رہے بلکہ زمانے کی برق رفتاری کے ساتھ اردو کے طلباء بھی آگے بڑھیں۔
اس کورس میں انگریزی اور ہندی کے ترجمے کے ساتھ ساتھ ویڈیو و آڈیو کی باریکیاں بھی عملی طور پر سکھائی جائیں گی۔
گزشتہ روز وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں اردو کورس کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے جس کے بعد اس میں داخلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، خواہشمند طلباء داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔