اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے کوتوالی جہان آباد کے علاقے میں منگل کو ایک آتش بازی کے مکان میں کثیر مقدار میں رکھے پٹاخوں کے ڈھیر میں اچانک آگ لگنے سے اس میں ہوئے دھماکے سے مکان منہدم ہوگیا اور اس کے ملبے میں تین بہنیں دب گئیں۔Firecracker Explosion In Pilibhit
جہان آباد کوتوالی پولیس کے مطابق آتش بازی نے اپنے گھر میں پٹاخے اور آتش بازی کا سامان وافر مقدار میں جمع کر رکھا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ محلہ مشرن ٹولہ میں آتش بازی عظیم بیگ کا دو منزلہ مکان ہے۔ انہوں نے آتش بازی بنانے کے لائسنس لے رکھا ہے۔ اس کے لیے آبادی سے دور گودام بھی بنایا ہوا ہے۔ اس کے باوجود پٹاخے اور آتش بازی کا گھر میں بھی بڑی تعداد میں اسٹاک لگا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق منگل کی دوپہر تقریبا تین بجے مکان کے اندر اچانک دھماکہ ہونے پر کنبے کے افراد باہر بھاگے لیکن عظیم کی تین بیٹیاں مکان کے اندر ہی پھنس گئیں۔ پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے تینوں بہنوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکہ
یو این آئی