ETV Bharat / state

Sexual Assault Case نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سات سال کی قید - پرتاپ گڑھ میں نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی

پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل ضلع سیشن جج نے نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سات سال قید اوودس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔Sexual Assault Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 2:05 PM IST

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل ضلع سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت مجرم کو سات سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔Sexual Assault Case

استغاثہ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ ماندھاتہ پولیس کو 29/ جنوری 2014 کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی نابالغ بیٹی 07/جنوری 2014 کی شام رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی ،کافی دیر تک واپس نہ آنے پر تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ شہباز الدین اس کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر بھگا لے گیا ہے ۔کسی طرح اس کی بیٹی واپس آئی تو اس نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہا کہ شہباز اس کو جبرا بائک پر بیٹھا کر لے گیا تھا ،اس کے بعد گجرات لے جاکر اس کے ساتھ کئی مرتبہ عصمت دری کی ۔پولیس شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر شہباز الدین کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کیا۔

عدالت نے بدھ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب مجرم شہباز الدین کو سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور یہ جرمانہ کی رقم متاثرہ کے اہل خانہ کو دینے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Man Arrested For Raping Minor نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور نوزائیدہ کو دفن کرنے کے الزام میں مولوی گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.