پولیس کے مطابق ضلع کے دھوری منا تھانہ علاقے کے بھیلو کی ڈھانی کلا گاؤں کی متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ گزشتہ 15ستمبر کی رات دس بجے جب وہ گھر پر اکیلی تھی تو گاؤں کےجوگارام نے گھر میں گھس کر چاقو کی نوک پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ساتھ ہی موبائل فون سے ویڈیو بھی بنایا۔
اس کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزم نے اس سے دو تین بار اور جنسی زیادتی کی۔25ستمبر کو صبح وہ کھیت میں کام کررہی تھی، ملزم نے ایک بار پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے موبائل میں ویڈیو دکھاتے ہوئے اسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
اس پر خاتون موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈلیٹ کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے اپنی بیوی اور ماں کو بلاکر اس کے ساتھ مارپیٹ کی جس سے متاثرہ کو چوٹیں آئیں ۔خاتون نے اس کی اطلاع اپنے شوہر کو دی تب جاکر معاملے کا انکشاف ہوا اور تھانے میں معاملہ درج کرایاگیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔