ETV Bharat / state

بنارس:راجیو گاندھی کے مجسمہ پر کالک پوتنے والا گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پر کالک پوتنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راجیو گاندھی کے مجسمہ پر کالک پوتنے والا گرفتار

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:29 PM IST

بنارس میں واقع میداگن چوراہے میں نصب سابق آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے مجسمے پر کالک پوتنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے بنارس دورہ سے پہلے ہی کچھ شرپسندوں نے راجیو گاندھی کے مجسمہ پر کالک پوت دی تھی۔جس کےبعد کانگریسی رہنماء راگھویندر چوبے نے 48 گھنٹوں کے دوران ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راجیو گاندھی کے مجسمہ پر کالک پوتنے کے معاملے میں پولیس نے شلیندر یادو کے بیٹے سیارام کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والا نوجوان ڈھیلواریانی ٹنکی چوکا گھاٹ کا رہائشی ہے۔جس کو حراست میں لے کر مزید کاروائی کی جارہی ہے۔ ملزم کے خلاف دفعہ 149/2020 کے دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وہیں اس معاملے کے بعد کانگریسیوں میں کافی غصہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پولیس انتطامیہ نے سیکورٹی اور امن قائم کرنے کے لیے کئی کانگریسی رہنماء کو نظر بند بھی کیا تھا۔حالانکہ ان رہنماؤں کو رات کے 10 بجے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.