ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: بھیانک سڑک حادثہ میں پانچ کی موت - پرتاپ گڑھ میں بھیانک سڑک حادثے

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں بھیانک سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

پرتاپ گڑھ:بھیانک سڑک حادثہ میں پانچ کی موت

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 7:23 AM IST

پرتاپ گڑھ کے کندھئی کوتوالی علاقے کے پپری خالسہ موڑ پر ایک بے قابو بولیرو پیڑ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ اس میں سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جس میں سے ایک فرد مئو میں سپاہی کے عہدے پر تعینات تھا۔

پرتاپ گڑھ:بھیانک سڑک حادثہ میں پانچ کی موت

تمام ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔ وہ ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں مئو میں تعینات 2013 بیچ کے سپاہی سندیپ یادو سمیت 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سپاہی سندیپ یادو کی اتوار کے روز منگنی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنے بھائی کی سالی کی شادی میں شامل ہونے کے لیے اپنے گھر کے چار افراد کے ساتھ پٹی کے کندن پور گئے تھے۔ بارات میں شامل ہونے کے بعد سپاہی سندیپ یادو، راہل، اکھلیش، پپو اور ایک شخص کوتوالی کھجوری اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی درمیان اس کی بولیرو بے قابو ہوکر ہائی وے کے کنارے موجود ایک پیڑ سے ٹکرا گئی۔

جس کے بعد اے ایس پی سریندر دویدی، پٹی کے سی او سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس راحت کے کام میں لگ گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو کو کاٹ کر لوگوں کو نکالا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد کار میں سوار تمام لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.