ETV Bharat / state

جلد ہی مدرسہ بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی: حیدر عباس - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش مدرسہ بورڈ کی تشکیل کےسلسلے میں وزیر مملکت حیدر عباس عرف چاند نےکہا جلد ہی مدرسہ بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے بچوں کو آن لائن تعلیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مدرسے کے طلبہ کو بھی آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

'بی جے پی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے'
'بی جے پی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے'
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 4:15 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد پہنچے اقلیتی کمیشن کے رکن اور وزیر مملکت حیدر عباس عرف چاند نے سرکٹ ہاؤس میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کی۔

'بی جے پی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے'

حیدر عباس نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت اور صوبے میں یوگی حکومت عوام کےلیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ بی جے پی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس، نعرے کے مطابق کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

اترپردیش مدرسہ بورڈ کی تشکیل کےسلسلے میں انھوں نےکہا جلد ہی مدرسہ بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے آن لائن تعلیمی منصوبہ بنایا گیا ہے اب مدرسہ کے بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

اس موقع پر مذکورہ بی جے پی رہنما نے کہا اردو ٹیچرز کی تقرریاں جلد ہوں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی مسلمانوں کو ان حلقوں میں ٹکٹ دے گی جہاں سے وہ جیت سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.