ETV Bharat / state

Madarsa Siddiqia Tahaffuz Quran : بچوں کے حفظ قرآن ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

کانپورمیں واقع مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کے 14 بچوں کے حفظ قرآن ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔ بچوں کوخصوصی انعامات سے نوازا گیا۔Madarsa Siddiqia Tahaffuz Quran

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 8:12 PM IST

بچوں کے حفظ قرآن ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام

کانپور:ریاست اتر پردیش کےکانپور کے احاطہ گمون میں واقع مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن کے 14 بچوں کے حفظ قرآن ہونے پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔بچوں کوخصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

مدرسہ صدیقیہ تحفیظ القرآن بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔مدرسے میں زیر تعلیم 14 بچوں نے قرآن پاک کے حفظ کو مکمل کیا. جن بچوں نے قرآن کا حفظ مکمل کیا تھا ان میں سے پانچ ایسے بچے تھے جنہوں نے تسلسل کے ساتھ صبح سے شام تک کئی مفتیان کرام کی موجودگی میں کلام پاک کو ایک ہی نشست میں مکمل سنایا. اس خوشی کے موقع پر مدرسہ میں ایک دعائیہ تقریب و اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ان حفاظ کرام بچوں کو اعزات و انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ان بچوں کے والدین، اساتذہ کرام اور علاقائی لوگوں نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا۔

بھیونڈی سے آئے مولانا طلحہ قاسمی صاحب نے بچوں سے مفید نصیحت آمیز گفتگو کی اور اسلام کی روشنی میں اپنے تجربات کو بچوں کو سمجھانے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے حکمت عملی کے ساتھ دین کی اشاعت کی تلقین کی۔اس کے ساتھ ساتھ گارجین حضرات سے بچوں کی تعلیم پر زور دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بجی پڑھیں:Two Day Conference اس رسم کو مٹایا جائے جو معصومین کے قول کے خلاف ہو: مولانا سید شمیم الحسن

انہوں نے کہاکہ تعلیم کی بدولت معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ہم مسلمانوں کو تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنی چاہیے تاکہ آنے والی ہماری نسل کا مستقبل روشن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.