ریاست اترپردیش حکومت نے 19 اکتوبر سے اسکولوں میں نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کچھ شرائط کے ساتھ شروع کی جانے والی ان کلاسیز کے لیے حکومت کی جانب سے ایس او پی بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تاہم مدارس کے لیے علیحدہ سے کوئی گائیڈلائن جاری نہ کیے جانے سے آف لائن کلاسیز کے انعقاد کو لیکر مدرسہ منتظمین پشوں پیش کے عالم میں ہیں اور سرکاری ہدایات کے ساتھ سخت شرائط کو آف لائن کلاسیز کے لیے مشکل عمل قرار دے رہے ہیں۔
دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے پیش نظر یوپی حکومت نے 19 اکتوبر سے نویں سے لیکر بارہویں جماعت کی آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایس او پی بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ لیکن مدارس کے لیے الگ سے کوئی گائیڈلائن جاری نہیں کی گئی ہیں۔ وہیں، متعلقہ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ اسکولز اور مدارس کی ایک ہی گائیڈلائن جاری کی گئی ہیں جس پر مدرسہ منتظمین کو عمل کرنا ہے۔
یوپی حکومت اور مدرسہ بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنا مدرسہ منتظمین کے لیے جہاں پریشانی کا سبب بنا ہے۔ وہیں مدرسہ میں طالب علموں کے رہنے سے متعلق کوئی گائیڈلائن نہ ملنے سے بھی طالب علموں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے۔