ETV Bharat / state

لکھنو: ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فرض - احسان فاونڈیشن اور مسجد کاؤنسل

ملک کے مختلف خطوں سے مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے پیدل یا سائیکل سے سفر کرتے تھے لیکن اب بسوں کا انتظام ہو گیا ہے۔ ایسی مشکل گھڑی میں مسلم تنظیمیں ہر ممکن مدد کر کے انسانیت کا پیغام عام کر رہی ہیں۔

ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ
ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ
author img

By

Published : May 26, 2020, 3:25 PM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنو سے گزرنے والے مہاجر مزدوروں کو 'احسان فاونڈیشن اور مسجد کاؤنسل' کے زیر اشتراک کھانا پانی مہیا کرایا جا رہا ہے۔

ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارا فریضہ
'احسان فاونڈیشن اور مسجد کاؤنسل' کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد عامر جمال نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ لوگ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ہی مزدوروں کے لئے کھانا، پانی کا انتظام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی ٹیم بسوں کو سینیٹائز کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ مسافروں کو کھانا، پانی، بسکٹ، کیلا اور خواتین کو سینیٹری پیڈ بھی دیتے ہیں تاکہ سفر کے دوران انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ مزدورجب پیدل ہی سفر کر رہے تھے، اسی وقت سے ڈاکٹر محمد عامر جمال کی ٹیم چپل اور جوتے بھی مہیا کروا رہی تھی۔ اس کے علاوہ جو مزدور زخمی ہوجاتے ہیں، انکا علاج بھی کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کئی مزدوروں نے بتایا کہ وہ لوگ اترا کھنڈ سے بہار جا رہے ہیں۔ وہاں سنگ تراشی کا کام کرتے تھے ۔مگر لاک ڈاؤن کے نفاد کی وجہ سے مجبور ہو کر گھر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تبھی کام پر واپس جائیں گے، جب سب کچھ پہلے کی طرح ٹھیک ہو جائے گا۔

'احسان فاونڈیشن اور مسجد کاؤنسل' کے زیر اہتمام غریبوں کو کھانا بھی ہر روز شام کو دیا جاتا ہے۔ خانسامہ نند کمار نے بات چیت دوران بتایا کہ وہ ہفتے کا پورا مینیو بناتے ہیں، اسی کے تحت الگ-الگ طرح کا کھانا بنا کر غریبوں کو تقسیم کرتے ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.