ETV Bharat / state

PFI Members On Police Remand پرویز اور رئیس کو پانچ دنوں کی پولیس ریمانڈ - دو ارکان کو وپانچ دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا

لکھنؤ کی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دو ارکان کو پانچ دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 9:31 AM IST

لکھنؤ: مسلمانوں پر مظالم کے اشتعال انگیز میسیج بھیج کر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں وارانسی سے گرفتار کیے گئے پرویز احمد اور رئیس احمد کو اے ٹی ایس کے خصوصی جج دنیش کمار مشرا نے سات دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ اے ٹی ایس ان دونوں کو 11 مئی کو صبح 10 بجے سے 18 مئی کی شام 5 بجے تک تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ اس سے پہلے اس کیس کے تفتیش کار وپن کمار رائے نے رئیس اور پرویز کو سات دن کی ریمانڈ پر دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وارانسی کے رہنے والے پرویز اور رئیس پی ایف آئی کے سرگرم رکن ہیں اور پی ایف آئی پر پابندی لگنے کے بعد وہ خفیہ طور پر ایس ڈی پی آئی تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ خفیہ طور پر میٹنگیں کر کے لوگوں کو تنظیم سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ دونوں ملزمان جگہ بدل کر روپوش رہتے تھے۔ بتایا گیا کہ رئیس احمد انصاری کو پی ایف آئی کا ضلع صدر بنایا گیا تھا، جس کا پورا کام پرویز احمد سنبھالتا تھا، جب کہ پی ایف آئی کے لوگوں کو اسکالرشپ کے ذریعے مالی مدد، فزیکل ٹریننگ کے نام پر مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔

پرویز اور رئیس کی ریمانڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں کے موبائل کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری بھیج کر شواہد حاصل کیے جائیں اور اس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی، ساتھ ہی ملزمین کی نشاندہی پران کے موبائل، پی ایف آئی سے متعلق پین ڈرائیو، پمفلٹ برآمد کرنا ہے۔ مزید کہا گیا کہ ملزمین کے بینک اکاؤنٹ کا تجزیہ کرنے کے علاوہ پی ایف آئی کی میٹنگ سے متعلق جگہ کی نشاندہی اور تنظیم سے متعلق لکھنؤ، دہلی، کیرالا و دیگر ریاستوں کے سرگرم ارکان کی نشاندہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Rizwan and Shahid Sent to Jail رضوان اور شاہد کو 55 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.