لوٹ پاٹ اور قتل کے الزام میں دو خواتین سمیت چار گرفتار - etv bharat urdu
اترپردیش کے ضلع رامپور کی تحصیل بلاسپور میں گزشتہ 4 جنوری کو لوٹ پاٹ کے دوران ایک خاتون کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
تھانہ بلاسپور کی پولیس نے لوٹ پاٹ اور قتل کے الزام میں دو خواتین سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل اور لوٹے ہوئے 32 ہزار روپے بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
رامپور کے تھانہ بلاسپور علاقے میں 4 جنوری کو نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے انشو اور اس کے والد بلویر سنگھ سے 40 ہزار روپے چھین لئے تھے۔
چھینا جھپٹی کے دوران عرضی گزار کی والدہ 50 برس کی مایا دیوی کو موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ماں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس معاملے میں 13 جنوری کو تقریباً 8 بجے رودرپور روڈ چینی مل کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے لوٹ کی واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل دو جیکیٹ اور لوٹ کے 40 ہزار روپیوں میں سے 32 ہزار روپے برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمین کی شناخت جون ولد رمیش عمر 40 برس، اکشے ولد رگھو ویر عمر 15 برس، شالو اہلیہ رگھوویر عمر 45 برس اور میناکشی ولد رگھوویر سنگھ عمر 22 برس کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ چاروں ملزمین مریم پور بلاسپور کے رہنے والے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزم شالو نے بتایا کہ انہوں نے بیوٹی پارلر رودرپور اور ماٹھکھیڑا میں کھولے تھے گزشتہ 4، 5 مہینوں سے بیوٹی پارلر سے کوئی خاص آمدنی نہیں ہو رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: تبلیغ کا منفرد انداز
اس سلسلہ میں انہوں نے کئی لوگوں نے قرض بھی لے رکھا تھا۔ جس کی ادائگی نہ کر پانے کی وجہ سے انہوں نے اس قسم کے واردات انجام دینے کا منصوبہ بنایا۔