ETV Bharat / state

رامپور: لوک عدالت آج، آپسی صلح سے 11344 مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا - رامپور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع کی تمام تحصیلوں میں آج قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جہاں باہمی صلح سے 11344 مقدمات کا تصفیہ کیا جائے گا۔

لوک عدالت
لوک عدالت
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 12:30 PM IST

رامپور کی ضلعی عدالت کے کانفرنس ہال میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جج گورو کمار شری واستو نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران عدالتی کام کاج بند ہو جانے کے سبب متعدد معاملے عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ جس سے عدالتوں پر کام کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے

اسی کے پیش نظر چیف جسٹس آف انڈیا کے احکامات کے مطابق ملک کے تمام اضلاع کی عدالتوں میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا جائے گا۔ رامپور میں بھی اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لوک عدالت

لوک عدالت کے فوائد بتاتے ہوئے گورو کمار شری واستو نے کہا کہ اس میں فریقین کے درمیان باہمی صلح سمجھوتے کی بنیاد پر معاملوں کو نمٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک عدالت میں کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ساتھ ہی عدالت میں زیر التوا معاملوں کا لوک عدالت میں تصفیہ ہونے پر عدالتی فیس کی واپسی کا بھی نظم رہے گا۔

مزید پڑھیں:لوک عدالت کے ذریعے کئی مسائل کا حل

آج منعقد ہونے والی لوک عدالت کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.