ETV Bharat / state

مظفرنگر: یوم خواتین کے موقع پر لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جائے گا

سلونی رستوگی نے کہا کہ اس مہم کے تحت خاندانی تنازعات بنیادی طور پر میاں بیوی کے مابین ہونے والے تنازع کو صلح اور سمجھوتوں کے ذریعہ نمٹایا جائے گا۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ایسے خاندان آپس میں ایک ساتھ مل کر رہ سکیں تاکہ بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

مظفرنگر: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:25 PM IST

اتر پردیش کے مظفرنگر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے لیے چلائی جا رہی مہم کے تحت سات مارچ کو لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مظفرنگر: یوم خواتین کے موقع پر لوک عدالتوں کا انعقاد کیا جائے گا

ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے زیر اہتمام چلائی جا رہی مہم کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے اتھارٹی کی سکریٹری سلونی رستوگی نے کہا کہ 'خواتین کے عالمی دن کے اعزاز میں اترپردیش اسٹیٹ لیگل سروس نے ہمیں اتھارٹی کی جانب سے یکم مارچ 2021 سے 8 مارچ 2021 تک خواتین پکھواڑے کا انعقاد کرنے کی ہدایات دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'خاندانی امور کی لوک عدالت 2 مارچ، 5 مارچ اور 7 مارچ کے دن منعقد کی جائے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس مہم کے تحت خاندانی تنازعات بنیادی طور پر میاں بیوی کے مابین ہونے والے تنازع کو صلح اور سمجھوتوں کے ذریعے نمٹایا جائے گا۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ایسے خاندان آپس میں ایک ساتھ مل کر رہ سکیں تاکہ ان خاندانوں کے بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان تنازعات کا سب سے زیادہ اثر بچوں کے مستقبل پر پڑتا ہے۔ اس کے لئے ہم شہری اور دیہاتی علاقوں میں جا کر عوام کو آگاہ بھی کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.