ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے ریڈ زون میں ہونے کی وجہ سے، یہاں کے لوگوں کو مارکیٹ کے کھلنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ 13 مثبت مریضوں کی وجہ سے، امروہہ میں مارکیٹ مکمل طور پر بند ہے اور لاک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔
اپنی خدمات کو انجام دے رہے داروغہ مہر سنگھ نے بتایا کی امروہہ میں لاک ڈاؤن پر پورا عمل کیا جا رہا ہے اور بہت ضروری کام سے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ اگرچہ لاک ڈاؤن میں روز مرہ کی ضروریات کا سامان لوگوں کو مل رہا ہی لیکن بازار پوری طرح بند ہے۔
امروہہ کے سابق ممبر میونسپل کونسل یاصر انصاری نے کہا کہ 'رمضان کے مہینے میں بازار چند گھنٹوں کے لیے ایک وقت کھولا جاتا ہے جبکہ کم سے کم دو وقت بازار کھولنے کی اجازت انتظامیہ دے، جس سے کاروباری طبقہ بھی عید الفطر کی تیاری کر سکیں۔'