مراد آباد: اتوار کو آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، تقریباً 20 برس بعد ایک بار پھر ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں خطابی معرکہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہندوستان کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر کرکٹ کے دیوانوں پر اس کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ ہندوستان کی تمام ریاستوں میں ہندوستان کے چمپئن بننے کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے مراد آباد ڈویژن کے امروہہ کے رہنے والے باشندوں نے رواں عالمی کپ 2023 میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بالر محمد شامی کو کامیاب کرکٹر قرار دیا ہے۔ مقامی باشندوں نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کرکٹ ٹیم اور محمد شامی کی کامیابی نیک خواہشات پیش کی۔
محمد شامی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محمد شامی کو بچپن سے جانتے ہیں۔ وہ بچپن سے ہی کرکٹ کی دنیا میں کچھ کر گزر جانے کا جذبہ رکھتا تھا اور اس کی کامیابی کی یہ سب سے بڑی وجہ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک کرکٹ کھیلے ہیں۔ شامی کبھی ہار نا ماننے والا کھلاڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کڑی محنت کے سبب محمد شامی کو کامیابی مل رہی ہے، محمد حسیب احمد
محمد نفیس نام کے ایک شخص نے کہاکہ امروہہ کے اسی میدان میں محمد شامی کو محمد شامی بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم نے ایک ساتھ کرکٹ کھیلا ہے۔ہماری خواہش ہے کہ محمد شامی ہندوستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی جتانے میں اہم رول ادا کرے۔ان کی شاندار کارکردگی پر پورا جشن منائے۔