ETV Bharat / state

نوئیڈا: ذہنی تناؤ سے بچنے کے لئے طرز زندگی میں تبدیلیاں ضروری ہیں

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:17 PM IST

خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر بی وی ڈھاکہ نے خودکشی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ذہنی پریشانی، اداسی، نیند کی کمی، بھوک میں کمی سے ذہنی تناؤ پیدا ہوتا ہے، ایسے صورتحال میں خودکشی جیسے منفی خیالات ذہن میں آنے لگتے ہیں۔ ہمیں اس سے بچنا ہے۔

ذہنی تناؤ سے بچنے کے لئے طرز زندگی میں تبدیلیاں ضروری ہیں

نوئیڈا: خودکشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر نوئیڈا سیکٹر 34 میں ناری نکیتن 'انویتا' کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی وی ڈھاکہ نے خودکشی سے متعلق گفتگو کی ۔

انہوں نے کہا کہ 'ذہنی پریشانی، اداسی، نیند کی کمی ، بھوک میں کمی سے ذہنی تناؤ پیدا ہوتا ہے، ایسے صورتحال میں خودکشی جیسے منفی خیالات ذہن میں آنے لگتے ہیں۔ ہمیں اس سے بچنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھی آپ کے ذہن میں منفی خیالات آئیں آپ اپنے زندگی میں تبدیلی لائیں، خود کا خیال رکھنا شروع کر دیں، خوراک میں توازن رکھیں، باقاعدگی سے ورزش کریں یا کچھ وقت کے لئے یوگا کریں۔ منفی سوچ کو اپنے دماغ سے نکال دیں اور بالکل بھی تنہا نہیں رہیں، دوستوں کے ساتھ رہیں۔

وہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں ماہر نفسیات کے ڈاکٹر تنوجا نے بائی پولر ڈس آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک قسم کا موڈ ڈس آرڈر ہے، جسے ہائپو مینیا سمجھا جاسکتا ہے۔ اس بیماری میں ایک شخص کا مزاج کثرت سے بدلتا رہتا ہے۔ بعض اوقات اسے پوری توانائی محسوس ہوتی ہے۔ کبھی تھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ مریض کا یہ رویہ لمبے عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔ نیند کی کمی اور کچھ نہ کرنا بائی پولر ڈس آرڈر سے متعلق علامت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرح سے یہ ذہنی تناؤ کی حالت ہے۔ اس کے لیے کسی ماہر نفسیات کے مشورے پر دوا لینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.