ETV Bharat / state

Chitrakoot Dowry Death Case: جہیز اور قتل معاملے میں ماں بیٹے کو عمر قید - جہیزاور قتل معاملے میں عمر قید

اترپردیش کے ضلع چترکوٹ میں گیندیا نام کی خاتون کو اس کے شوہر اور اس کی ساس نے 2 اپریل 2019 کو جلا دیا تھا۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک علاج کرانے کے بعد اسے گھر واپس لے آئے اور علاج بند کر دیا۔ اس کے بعد خاتون کا باپ اپنی بیٹی کو علاج کے لیے بانڈہ لے گیا لیکن علاج کے دوران 7 مئی 2019 کو گیندیا کی موت ہوگئی۔

جہیزاور قتل معاملے میں ماں بیٹے کو عمر قید

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 8:06 PM IST

چترکوٹ: اترپردیش کے ضلع چترکوٹ کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے جہیز قتل معاملے میں بدھ کو ماں بیٹے کو عمر قید اور 27۔27ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ فوجداری گوپال داس نے بتایا کہ رائے پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت اگرہونڈا گاؤں کے رہنے والے شنکر دیال نے جون 2016 میں اپنی بیٹی گیندیا کی شادی پہاڑی تھانے کے تحت چلہ مافی گاؤں کے رہنے والے پپو کے ساتھ کی تھی۔ شادی کے بعد شوہر پپو اور ساس سشیلا اسے جہیز کے لیے ہراساں کرتے تھے۔

الزام ہے گیندیاکو شوہر اور ساس نے 2 اپریل 2019 کو جلا دیا تھا۔ اس کے بعد کچھ دنوں تک علاج کرانے کے بعد اسے گھر واپس لے آئے اور علاج بند کردیا۔ اس پر وہ اپنی بیٹی کو علاج کے لیے بانڈہ لے گئے لیکن علاج کے دوران 7 مئی 2019 کو گیندیا کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Two extortionists arrested in baramulla: قیدی کی رہائی کے عوض روپے طلب کرنے والے دو افراد گرفتار

اطلاع کے باوجود جب کوئی سنوائی نہ ہوئی تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ سیکشن 156(3) کے تحت درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو رپورٹ درج کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ دفاع اور استغاثہ کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد فاسٹ ٹریک کورٹ کے خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سنجے کمار نے فیصلہ سنایا۔ جس میں ملزم ماں سشیلا اور بیٹے پپو کو جہیز قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی 27000 روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.