اس سلسلے میں تنظیم کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام خط روانہ کیے گئے ہیں۔
تنظیم کے صدر نے کہا کہ موجودہ دور میں پوری دنیا کے تمام ممالک میلوں دور تک حملہ کرنے والے میزائل اور دیگر اسلحوں سے لیس ہیں اور مزید یہ ستم کہ چند ممالک نے نیوکلیائی طاقت تک حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ سے معمولی سی دلچسپی رکھنے والا شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔