ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نتیش کمار، ڈی آئی او ایس اچل کمار مشرا، بی ایس اے ونئے کمار اور ڈی پی او نیتا اہیروار نے مشترکہ طور پر 'بریلی کا ہنر' نام سے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں ایسے تمام طلباء حصہ لے سکتے ہیں، جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اس ویب سائٹ کو لانچ کرنے کا مقصد ان طلباء کے تعلیم کے حصول میں تسلسل اور علم کی مواصلات فراہم کرنا ہے، جو ان دنوں اسکول بند ہونے کی وجہ سے گھر سے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:-مفتی اشرف علی کی سوانح حیات پر ویب سائٹ کا افتتاح
اس ویب سائٹ میں مہارت کو آزمانے کے لئے مقابلہ کو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے گروپ میں یکم جماعت تا پانچویں جماعت کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں صرف ششم جماعت تا دہم جماعت کے طالب علم حصّہ لے سکتے ہیں۔ تمام مقابلوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا اور تمام مقابل ایک دوسرے کے کام کو دیکھ کر مقابلہ کی شفافیت پر اعتماد بھی کرسکتے ہیں۔
مقابلے میں دونوں گروپس میں کل نو قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، ان میں کرافٹ مقابلہ، فوٹو مضمون، تقریری مقابلہ، ویڈیو بنانے کا مقابلہ، سائنس مقابلہ، رقص مقابلہ، گانا مقابلہ، مصوری مقابلہ، یوگا مقابلہ شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مقابلے میں جو پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کریں گے، ان کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ اس کے بعد جگہ بنانے والے پانچ کامیاب طلبہ کو تسلی بخش انعام دیا جائے گا۔
ڈی پی او نیتا اہیروار کے مطابق بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ سکیم کے تحت بچیوں کی نابالغ عمر میں شادی، چائلڈ لیبر، بچیوں کا جنین قتل، لڑکیوں کی تعلیم، کنبہ اور معاشرے میں لڑکیوں کے کردار سے متعلق پینٹنگز بناکر بھی حصہ لیا جاسکتا ہے۔ اس مقابلہ میں 6 اکتوبر سے 5 نومبر تک شرکت کرنے والے طلباء طالبات ہی مقابلہ میں تسلیم کئے جائیں گے۔