ETV Bharat / state

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'

حکومت نے طلباء کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اسکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کی ہے۔ یہ سہولیت تو ہے، لیکن تمام ایسے والدین ہیں، جنہیں اپنے بچّوں کے لئے موبائل سمیت تمام وسائل دستیاب کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'
'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:57 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ایسا کوئی طبقہ نہیں ہے، جو متاثر نہ ہوا ہو۔ ملازمت، کاروبار، کھیل، ثقافت اور تعلیم سمیت تمام ایسے طبقے ہیں، جہاں مشکلات تو ہیں، لیکن اُن کا حل کسی کے پاس نہیں ہیں۔

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'

اگر ہم تعلیم کی بات کریں تو گزشتہ پانچ مہینے سے طلباء و طالبات نے اسکول کا رخ نہیں کیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے معاشرتی فاصلہ واحد ایک اہم ترکیب ہے، جس سے کورونا وائرس س محفیظ رہا جا سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت نے ملک کے تمام پرائمری اسکول سے لےکر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'
'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'

ابھی ان کے کھلنے کے آثار بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ لہٰذا طلباء و طالبات کی درس و تدریس کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیئے حکومت نے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کو ایک اہم ذریعہ قرار دیا اور تمام اسکولوں کو آن لائن درس و تدریس جاری رکھنے کی ہدایات دیئے ہیں۔ لیکن تجرباتی طور پر آن لائن تعلیم حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'
'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'

اس کے لیئے ظاہر ہے کہ والدین کو ایک دیگر موبائل خریدنا لازمی ہے۔ جو لاک ڈاؤن میں معاشی بحران سے دو چار ہونے والے والدین کے لیئے مشکل کام ہے۔ اگر آن لائن تعلیم کے حصول میں والدین اپنے استعمال کا موبائل بچوں کو دیتے ہیں تو والدین کے تمام کام اس محدود وقت میں متاثر ہونا لازمی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو والدین نیٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں یا اینڈرائیڈ موبائل نہیں چلاتے ہیں، اُنہیں موبائل خریدکر اس میں نیٹ کا ریچارج کرانا لازمی ہے۔

'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'
'آن لائن تعلیم کے وسائل کی کمی'

ایک دیگر بات ہے کہ طلباء طالبات اپنے ٹیچرز سے جو آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وہ ایک طرفہ ہے، وہاں اپنی خدشات کو واضح کرنے کا موقع نہیں مل پا رہا ہے۔

ان تمام اضافی اخراجات کے باوجود اسکول مالکان اپنی فیس میں کوئی ریاعت نہیں دینا چاہتے ہیں۔ کچھ والدین نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس برس حکومت کو 'سیشن زیرو' کا اعلان کرکے آئندہ برس سے تعلیم جاری رکھنے کے بابت غور کرنا چاہیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.