ETV Bharat / state

جونپور: ’خواجہ غریب نواز کانفرنس‘ کا انعقاد - حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر اترپردیش کے جونپور میں واقع درگاہ کمیٹی حضرت شیخ محمد فاضل شاہ کی جانب سے ’خواجہ غریب نواز کانفرنس‘ کا اہتمام کیا گیا۔

'Khawaja Gharib Nawaz Conference' held in Jaunpur
جونپور: ’خواجہ غریب نواز کانفرنس‘ کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 8:20 PM IST

اترپردیش کے جونپور میں درگاہ کمیٹی حضرت شیخ محمد فاضل شاہ کی جانب سے مدرسہ فیضان فاضل کے احاطہ میں خواجہ غریب نواز کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت مولانا شمس الدین نے کی جبکہ تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔

'Khawaja Gharib Nawaz Conference' held in Jaunpur
جونپور: ’خواجہ غریب نواز کانفرنس‘ کا انعقاد

اس موقع پر مولانا شمس الدین نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں عرس اجمیر درگاہ میں عظیم الشان پیمانہ پر منایا جارہا ہے۔ عرس کے موقع پر شعبان کی 6 تاریخ سے 9 تاریخ تک مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کانفرنس میں شری گنپتی پوجا مہا سمیتی ٹرسٹ کے چیئرمین سنجیو یادو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ درگاہوں اور خانقاہوں سے انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔

درگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری ارشد قریشی نے کہا کہ خواجہ غریب نواز نے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے انسانیت کا پیغام دیا تھا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے نائب صدر شکیل منصوری نے کہا کہ خواجہ غریب نوازؒ نے ساری دنیا میں بھائی چارگی و انسانیت کے پیغام کو عام کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ساری دنیا سے لوگ اجمیر شریف آتے ہیں۔ کانفرنس میں ابراہیم قریشی، آصف قریشی، عمر منصوری، منشی ادریسی، شمشیر قریشی، شکیل منصوری، تاج محمد، حاجی نور محمد، علیم قریشی، نوین سنگھ بسگوتی، پون مودن وال و دیگر نے شرکت کی اور آخر میں مولانا قادری نے ملک و ریاست میں امن و سکون کے لیے دعا کی جبکہ نظامت کے فرائض قمرالدین نے انجام دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.