کانپور: شہر کانپور کے جوہی لال کالونی میں اسلامی جھنڈے کو پاکستانی جھنڈا بتاکر اسے گھر کے چھت ہٹانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مبین نام کے شخص کے گھر پر ایک اسلامی جھنڈا نصب تھا جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا اور پولیس سے شکایت کی، موقع پر پہنچی قدوائی نگر پولیس نے متنازع جھنڈےکو گھر کے چھت سے ہٹا دیا۔ Kanpur Islamic Flag Controversy
مقامی لوگوں کے مطابق جس متنازع جھنڈے کو پاکستان کا جھنڈا بتایاجارہا ہے، در اصل وہ ایک اسلامی جھنڈا ہے، جسے مسلم سماج بارہ ربیع الاول کے موقع پر لہراتے ہیں اور اسی جھنڈے کے ساتھ جلوس بھی نکالتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے مذکورہ اسلامی جھنڈے کو پاکستانی جھنڈا سمجھ کر اس کی شکایت پولیس سے کردی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے متنازع جھنڈے ہٹادیا ہے۔
مزید پڑھیں: