ETV Bharat / state

Kanpur Leather Industry کانپور کے چمڑا کاروباری دوسری ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور کیوں۔۔۔؟

کانپور شہر کے چمڑے کا کاروبار گذشتہ چھ برسوں سے کافی متاثر ہوا ہے جس کے سبب ہزاروں افراد بے روزگار بھی ہوئے ہیں۔ چمڑے کے تاجر اب دوسری ریاستوں میں کاروبار کرنے پر مجبور ہیں۔ SP MLA Mohammad Hassan On Leather Industry

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 2:40 PM IST

رکن اسمبلی محمد حسن رومی سے خاص بات چیت

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کا کاروباری شہر کانپور میں لیدر کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہوتا تھا لیکن دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی شہر کا کاروبار انتہائی متاثر ہوا۔ گذشتہ 6 برسوں میں کاروبار کے بری طرح سے ہونے کی وجہ سے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہیں اور درجنوں کی تعداد میں چمڑا فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔ کانپور کے کینٹ سے رکن اسمبلی محمد حسن رومی نے کانپور کے کاروبار کے حالات اور تاجروں سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

محمد حسن رومی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد کانپور کے کاروباری شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانپور نے پوری دنیا میں لیدر کے کاروبار سے اپنی منفرد شناخت بنائی تھی۔ وہیں متعدد فیکٹریاں کانپور قائم کی گئی تھی لیدر کے بڑے کاروباری یہاں متعدد چمڑے کے سامان بناتے تھے لیکن بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی یہ کاروبار شدید متاثر ہوگیا اور ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ یہاں کے کاروباری اب دوسرے ریاستوں میں کاروبار کرنے کے لیے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانپور کی فیکٹریوں سے نکلنے والی آلودگی پر بھی کافی سوال اٹھتے تھے جس پر مرکزی حکومت نے نمامی گنگے سمیت گنگا ندی کو صاف کرنے کے لیے کئی پروجیکٹ شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Traders Conduct Maha Panchayat کانپور میں تاجروں کی جانب سے مہاپنچایت کا اہتمام

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانپور نمامی گنگے پروجیکٹ کے نام پر کاروباریوں اور فیکٹریوں کے مالکان سے افسران نے لوٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گنگا ندی سے پانی پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھائی گئی اور لیدر فیکٹری کے پائپ شیور لائن کو توڑ دیا گیا مالکان سے آلودگی کے نام پر وصولی کی گئی جس کی وجہ سے فیکٹری مالکان دوسرے ریاستوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے اور وہ دوسری ریاستوں میں اب کاروبار شروع کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ کانپور نے چمڑے کے کاروبار کے لیے ایک الگ شناخت قائم کی تھی لیکن اب وہاں کے کاروبار شدید متاثر ہوگئے ہیں حکومت کو اس کاروبار پر توجہ دینا چاہیے اور وہاں کے کاروباریوں کو سہولت مہیا کرانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.