ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Slams BJP Govt: کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش

اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کی مورنگ منڈی میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ جیسے جیسے بی جے پی رہنماؤں کو اپنی شکست کا احساس ہو رہا ہے ویسے ویسے ان کا رویہ بدلتا جا رہا ہے۔Akhilesh Yadav Slams BJP Govt

کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش
کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 9:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے اتوار کو بارہ بنکی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کاکا تو گئے اب بابا بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جو ماحول عوام کا ہے، اس سے بی جے پی حکومت کا جانا طے ہے، اس کی وجہ سے بی جے پی رہنماؤں کی چال ڈھال بدل گئی ہے۔

کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش

اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کی مورنگ منڈی میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ جیسے جیسے بی جے پی رہنماؤں کو اپنی شکست کا احساس ہو رہا ہے ویسے ویسے ان کا رویہ بدلتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل وہ ہم لوگوں کو اے بی سی ڈی پڑھا رہے ہیں، انہیں نہیں پتا کہ ہم لوگ یہ بچپن میں ہی پڑھ چکے ہیں۔

انہوں زرعی قوانین واپس لینے پر طنزیہ انداز میں کہا کہ کاکا تو گئے اب بابا بھی جائیں گے، بعد میں اکھلیش نے کاکا کا مطلب کالے قانون کو بتایا۔

انہوں نے کہا ریاست کے عوام نے طے کیا ہے کہ وہ سماجوادی کی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا سماجوادی پارٹی کی حکومت بنی تو ترقی اور بیروزگاروں کو روزگار دیا جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھنؤ سے بارہ بنکی تک میٹرو ٹرین چلانے کا بھی وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.