لکھنو: اتر پردیش محکمہ اقلیتی اومر کے جوائنٹ ڈائریکٹر آر پی سنگھ کو وزیر اعلی کی ہدایت پر معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ایس آئی ٹی کی کارروائی چل رہی ہے اور ایس آئی ٹی کی جانچ میں آر پی سنگھ کو قصور وار پایا گیا ہے۔Joint Director Of Uttar Pradesh Minority Department Suspended
آر پی سنگھ پر الزام ہے کہ رام پور میں جب وہ ضلع اقلیتی فلاح و بہبود کے افسر تھے اس وقت جوہر علی ریسرچ سینٹر کو لیز پر دیا گیا تھا۔ لیز پر دینے پر آر پی سنگھ کے عمل دخل کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے.
واضح رہے کہ اس سے قبل اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے جوہر علی ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سینٹر کو لیز پر دینے کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا تھا.
جوہر علی ریسرچ سینٹر اعظم خان کی تحویل میں ہے۔ اس کی لیز کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی ہے. آر پی سنگھ کئی برس تک اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کے رجسٹرار کے عہدے پر رہے ہیں۔ اس کے بعد ان کو اقلیتی محکمہ کے جوائنٹ ڈائرکٹر پر عہدے کی ذمہ داری دی گئی تھی.Joint Director Of Uttar Pradesh Minority Department Suspended