ETV Bharat / state

Ramadan 2022: غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ضروری، رامپور کی جامع مسجد میں تکمیل قرآن مجید کی تقریب کا اہتمام - رامپور کی جامع مسجد میں تقریب کا انعقاد

رامپور کی جامع مسجد میں گذشتہ شب تکمیل قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نائب امام جامع مسجد مولوی اعتصام اللہ خاں نے نماز تراویح کے دوران سوا پارہ یومیہ تلاوت کرکے قرآن مکمل کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب مولوی اعتصام اللہ خاں نے جامع مسجد میں نماز تراویح کی امامت کرکے قرآن سنایا۔ Ceremony was Held at the Jama Masjid in Rampur

اعتصام اللہ خاں
اعتصام اللہ خاں
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 12:34 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں واقع تاریخی جامع مسجد میں تکمیل قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں نماز تراویح میں نائب امام جامع مسجد مولوی اعتصام اللہ خاں نے سوا پارہ یومیہ تلاوت کرکے تکمیل قرآن کی۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کی بھی تلقین کی۔
Ceremony was Held at the Jama Masjid in Rampur

اعتصام اللہ خاں

رامپور کی جامع مسجد میں گذشتہ شب تکمیل قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نائب امام جامع مسجد مولوی اعتصام اللہ خاں نے نماز تراویح کے دوران سوا پارہ یومیہ تلاوت کرکے قرآن مکمل کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب مولوی اعتصام اللہ خاں نے جامع مسجد میں نماز تراویح کی امامت کرکے قرآن سنایا۔ اس سے پہلے گذشتہ چالیس برسوں شہر قاضی سید خوشنود میاں جامع مسجد میں قرآن سناتے آئے ہیں لیکن اس مرتبہ خرابی صحت کی وجہ سے خوشنود میاں قرآن نہیں سنا سکے، لہذا اس مرتبہ تراویح کی امامت کا فریضہ مولوی اعتصام اللہ خاں نے انجام دیا اور جامع مسجد کی قدیم روایت کے مطابق سوا پارہ یومیہ کی تلاوت کی۔
قرآن کی تکمیل کے موقع پر مولوی اعتصام اللہ خاں نے قرآن کریم کی فضیلت بیان کی۔

وہیں انہوں نے ملک کے موجودہ حالات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور بھائی چارے فضاء کو قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قرآن کو تمام انسانوں تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس چہار جانب سے اسلام اور مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں ایسے میں مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لئے برادران وطن تک قرآن کے تراجم پہنچائیں۔ معروف بزرگ عالم دین اور امام جامع مسجد مفتی محبوب علی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
مزید پڑھیں:Battle of Badar Memorialize Program: رامپور میں یوم الفرقان پروگرام کا انعقاد

واضح رہے کہ جامع مسجد میں دو برس بعد دوبارہ عام مصلین کے لئے تروایح کا سلسلہ شروع ہو سکا ہے۔ اس سے پہلے دو سال کورونا کی وجہ سے دیگر نمازوں کی طرح تراویح کی نماز صرف پانچ افراد ادا کر رہے تھے۔ جبکہ گذشتہ چالیس برسوں سے مسلسل قاضی شہر سید خوشنود میاں ہی تراویں میں قرآن مجید سناتے آئے ہیں۔ اب طبیعت ناساز رہنے کی وجہ سے انہوں نے معذرت کر لی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جامع مسجد کمیٹی کی شوریٰ نے نائب امام جامع مسجد مولوی اعتصام اللہ خاں کو یہ ذمہ داری سونپی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.