کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چترکوٹ کے کانوں میں کام کرنے والی بچیوں کے جنسی استحصال کے واقعہ پر شدید غیظ و غضب کا ٓاظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لڑکیوں نے زندہ رہنے کی قیمت ادا کی ہے۔
راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، 'غیرمنصوبہ بند لاک ڈاؤن میں بھوک سے مرتا خاندان.... ان بچیوں نے زندہ رہنے کی خوفناک قیمت چکائی ہے۔ کیا یہی ہمارے خوابوں کا ہندوستان ہے؟
اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ کورونا بحران کے دور میں چترکوٹ کے کانوں میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے۔