ETV Bharat / state

Incident Of Fighting In Noida: نوئیڈا کے دومختلف مقامات پر مارپیٹ کا واقعہ

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:54 PM IST

نوئیڈا کے اٹا مارکیٹ میں دوکاندار نے دو ماہ پرانے کپڑے تبدیل کرنے سے انکار کرنے پر ملزمان نے دکاندار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا جس کے باعث زخمی نوجوان کے سر کے ساتھ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ سیکٹر 5 ہرولا سبزی منڈی میں پھل فروش کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ Incident Of Fighting At Two Different Places In Noida

نوئیڈا کے دومختلیف مقامات پرمارپیٹ کا واقعہ

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کمیشنریٹ نافذ ہونے کے بعد بھی جرائم بے قابو ہیں۔ شہریوں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہیں۔ سیکٹر 20 کوتوالی کے علاقے میں واقع نوئیڈا کے منی کناٹ پیلس اٹا مارکیٹ میں کپڑے کی دکان چلانے والے نوجوان کو دکان پر آئے دو دیگر نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر لہو لہان کر دیا۔ دراصل اٹا مارکیٹ میں دوکاندار نے دو ماہ پرانے کپڑے تبدیل کرنے سے انکار پر ملزمان نے دکاندار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا جس کے باعث زخمی نوجوان کے سر کے ساتھ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ نوجوان کو زخمی حالت میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں زخمی نوجوان کی ماں شردھا نندا نے بتایا کہ سیکٹر 27 اٹا مارکیٹ میں ان کی ریڈی میڈ کپڑوں کی دکان ہے۔ ان کا بیٹا دکاندار آروش نندا نے دو مہینے پہلے خریدے ہوئے جیکٹ واپس لینے سے انکار کر رہا تھا۔

بحث وتکرار کے بعد دکاندار اور خاتون گاہک کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، اس کے بعد گاہک کے گھر والوں نے آروش نندا پر لاٹھی سے حملہ کردیا۔ آروش خون میں لت پت ہو گیا۔ قریبی دکانداروں نے زخمی کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا۔ میڈیکل رپورٹ میں آروش کے جسم پر زخموں کے سنگین نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے میڈیکل کی بنیاد پر دفعہ 308 کے تحت شکایت درج کی۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی نے کہا کہ اس معاملے میں خاتون کی جانب سے دی گئی شکایت درج کر لی گئی ہے۔ موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جب کہ دوسرے ملزم کی بھی تلاش جاری ہے۔ جلد ہی اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں مار پیٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ ویڈیو سیکٹر 5 ہرولا سبزی منڈی کی ہے۔ یہاں پھل فروش اور گاہک کے درمیان پیسوں کے لین دین کو لے کر جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ گاہک نے پھل بیچنے والے کو خوب مارا متاثرہ نے پولیس اسٹیشن فیزون میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے ملزم نوجوان کی شناخت کر لی ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔مار پیٹ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدن پڑھیں:Molesting Case in Sri Ganganagar لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں تین سال قید

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.