اترپردیش حکومت کی جانب سے نوئیڈا کے سیکٹر 6 میں'مکھیہ منتری کنیا سمنگلا یوجنا' کا افتتاحی پروگرام عمل میں آیا، جس کا مقصد لڑکیوں کی خود انحصاری ہے۔
اس اسکیم کے تحت لڑکیوں کی پیدائش سے لے کر ان کے گریجویشن کی تعلیم مکمل ہونے تک حکومت کی جانب سے انہیں مختلف مرحلوں میں 15 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
اترپردیس حکومت نے اسقاط حمل کو روکنے، یکساں صنفی تناسب کو قائم کرنے، لڑکیوں میں تعلیم اور صحت کو فروغ دینے،کم عمر میں شادی کرنے سے روکنے اور خود انحصاری کے مقاصد کے تحت اترپردیس خواتین و اطفال فلاح وبہبود محکمہ کے زیر اہتمام اس اسکیم کا نفاذ عمل میں آیا۔
اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما، ایم ایل اے پنکج سنگھ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی این سنگھ اور چیف ڈویلپمنٹ افسر انیل کمار سنگھ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔