ETV Bharat / state

'launch of 'Mirza Ghalib and John Cates: ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقی تصنیف 'مرزا غالب اور جان کیٹس' کا رسم اجرا - ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقی کتاب مرزا غالب اور جان کیٹس

دیوبند کے ممتاز مصنف پروفیسر ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقی کتاب 'مرزا غالب اور جان کیٹس' کا آج رسم اجرا کیا گیا۔ یہ تحقیقی کتاب ایک شاندار، انمول اور عظیم کارنامہ ہے جو اردو دنیا کی عظیم کاوش ہے جس کے لئے ڈاکٹر زیڈ حسن قابل تعریف ہیں Inauguration of Dr. Z. Hasan Research work 'Mirza Ghalib and John Cates'

ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقی تصنیف ’مرزا غالب اور جان کیٹس' کا رسم اجرا

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 6:20 PM IST

اترپردیش میں ضلع سہارنپور دیوبند کے ممتاز مصنف پروفیسر ڈاکٹر زیڈ حسن (ظہیر حسن) کی تحقیقی کتاب"مرزا غالب اور جان کیٹس" کا رسم اجرا کیا گیا۔ اس موقع پر یوپی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے مصنف کی حیات و خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

وہیں قاری ابوالحسن اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ڈاکٹر زیڈ حسن کا تعلق دیوبند کی زرخیز مٹی سے ہے، انہوں نے علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی اور کرشن کے شہر متھرا کو اپنا مسکن بنایا۔ ان کی یہ تحقیقی کتاب ایک شاندار، انمول اور عظیم کارنامہ ہے جو اردو دنیا کی عظیم کاوش ہے جس کے لئے ڈاکٹر زیڈ حسن قابل تعریف ہیں۔

معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'غالب کا تقابل دنیا کی ہر زبان اور شاعروں سے کیا گیا ہے لیکن جان کیٹس سے ان کا تقابل پہلی مرتبہ کیا گیا ہے، مصنف نے 490 صفحات پر نہایت مفصل اور تحقیقی انداز میں یہ کتاب پیش کیا ہے، اس کتاب کا تقابلی مطالعہ قارئین کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔

ویڈیو

ممتاز ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ 'کسی بھی زبان کی نثر کو نثر میں منتقل کرنا آسان ہے بمقابلہ کسی کی شعری کاوش کو نثر میں بیان کرنا۔ انہوں نے کہاکہ زیڈ حسن صاحب نے غالب اور جان کیٹس کے تقابلی مطالعہ میں توازن قائم رکھا ہے اور دونوں عظم شخصیتوں کے کمال اور فن کا بھرپور احاطہ کیا ہے، یہ کتاب ان کے مطالعہ اور وسعت نظر کا بھی شاہکار ہے،

مزید پڑھیں:

سابق میونسپل بورڈ کے چیئرمین انعام قریشی اور سینئر قلمکار کمل دیوبندی نے مذکورہ کتاب کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرزا غالب اور جان کیٹس کی شاعری پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ کتاب کے مصنف کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ انگلش کے مشہور شاعر جان کیٹس نے محض 26 سال کی عمر پائی ہے لیکن آج 200 سال بعد بھی انہیں انگریزی ادب میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زیڈ حسن کے آر کالج متھرا کے ریٹائرڈ ٹیچر ہیں اور ایچ ایم اسکول کے بانی منیجر ہیں۔ موصوف متھرا میں ہر سال مختلف قومی سطح کے موضوعات پر اردو کانفرنس کا اہتمام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر زیڈ حسن نے بھی اپنی کتاب پر روشنی ڈالی اور اہل دیوبند کا شکریہ اداکیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.