ETV Bharat / state

Ramadan Reception Meeting رمضان میں مبلغین مسائل دینیہ سے مومنین کو آشنا کرائیں: مولانا سیف عباس - Maulana Saif Abbas

سید سیف عباس نقوی نےعلما سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ جو بے انتہا فضیلتوں کے ساتھ آرہا ہے اور ہم لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہم لوگ ماہ رمضان المبارک میں داخل ہو رہے ہیں، لہذا ماہ مبارک رمضان کے اس با برکت مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمومنین کو مسائل دینیہ و تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کراناہمارا ہدف ہونا چاہئے۔

رمضان المبارک میں مبلغین مسائل دینیہ سے مومنین کو آشنا کرائیں:مولانا سیف عباس

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 3:18 PM IST

لکھنو:دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں علماکا جلسہ استقبال رمضان المبارک کے عنوان سے زیرصدارت مولانا سید سیف عبا س منعقد کیا گیا جس میں علما نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد مولانا سید سیف عباس نقوی نےعلما سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ جو بے انتہا فضیلتوں کے ساتھ آرہا ہے اور ہم لوگوں کی خو ش قسمتی ہے کہ ہم لوگ ماہ رمضان المبارک میں داخل ہو رہے ہیں، لہذا ماہ مبارک رمضان کے اس با بر کت مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مومنین کو مسائل دینیہ و تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کرانا ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔

مولاناسید سیف عباس نے مزید اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ ہم ہر روز مسائل دینیہ بیان نہیں کر سکتے ہیں تو کم از کم ہفتہ میں دو دن سنیچر اور اتوار کو جس میں زیادہ تر آفس بند ہوتے ہیں ایسے وقت میں ہم مسائل دینیہ اور تعلیمات اہل بیتؑ سے مومنین کو آشنا کرائیں۔ کیونکہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مراجع کرام کے فتاویٰ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ اپنی عبا دت کو بہتر طریقہ سے انجام دے سکیں اور مسائل شرعیہ جاننے کا شوق و ذوق روز بروز بہتر سے بہتر ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Maulana Kalbe Jawad Naqvi لکھنو کے امام آصفی امام باڑہ میں شیعہ مہا سمیلن کی تیاریاں

پروگرام میں مولانامحمد مشرقین ، ،مولانا رہبر عسکری ، مولانا غلام عباس،،مولانا مصطفیٰ علی خاں ،مولانا افضال حسین کاظمی،مولاناشبیہ الحسن ،مولانا کاظم واحدی ، مولانا آصف سیھتیلی ،مولانا سہیل عباس ،مولانا نسیم سلطانپوری ، مولانا رضی حیدر ، مولانا نفیس اختر، مولانا امتیاز سیتھلی ، مولانا آغا مہدی مولانا مظہر امام ، مولانا اعجاز سیتاپوری ، مولانا مرزا واحد حسین ، مولانا غضنفر عباس ، مولانا غلام سرور ، مولانا رضا ایلیا ، مولانا ڈاکٹر علی سلمان ،مولانامحمد زہیر عباس وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.