سبھی امیدوار الگ الگ طریقے سے عوام کے بیچ جاکر اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
کانگریسی امیدوار عمران پرتاب گڑھی نے آج ایک انتخابی جلسے میں شاعرانہ انداز میں لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی گذارش کی۔
انتخابی جلسے کے دوران عمران پرتاب گڑھی نے اشعار کے ذریعہ بی جے پی پر تنقید کی اور فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے استقبال میں نظم پڑھیں۔
ان کی نظم کو مصرعہ تھا،
ابھیندن کا ابھیندن ہے ہندوستان میں
سینہ تانے کھڑے رہے جو جا کر پاکستان میں
پورا دیش سلام کررہا ایسے ویر سپوت کو
'صاحب تو مضبوط کررہے لیکن اپنے بوتھ کو'
عمران پرتاب گڑھی جس جگہ بھی انتخابی جلسہ کرتے ہیں لوگ ان کو سننے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کیا یہ بھیڑ ووٹ میں تبدیل ہو پائے گی یا پھر عمران پرتاب گڑھی کی نظموں کو سننے کے لیے لوگ پہنچ رہے ہیں۔