شمالی بھارت سمیت اترپردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے رک رک کر ہو رہی بارش سے نجات ملے گی۔ کانپور کے چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر یونیورسٹی کے ماہر موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دو دن کے بعد آسمان صاف نظر آئے گا اور بارش نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ سردی میں کمی آئے گی۔ Winter rain subsided across Uttar Pradesh
چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر یونیورسٹی کے ایگرو میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ اور ماہر موسمیات سنیل پانڈے نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن بعد سے اترپردیش سمیت شمالی بھارت میں آسمان صاف نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ماہر موسمیات سنیل پانڈے نے 4 جنوری کو پیش گوئی کی تھی کہ 11 تاریخ تک آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور رک رک کر بارش ہونے کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چلیں گی اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ Heavy Winter Rain reported in UP اب سنیل پانڈے نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 جنوری سے رک رک کر ہو رہی بارش تھم جائے گی، سورج نکلے گا اور موسم خوشگوار ہوگا۔ اس کے علاوہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو سردی سے راحت ملے گی۔ Cold Temp will ease in UP
کانپور زون میں گزشتہ ایک ہفتے سے رک رک کر ہو رہی بارش سے پریشان لوگوں کے یہ اچھی خبر ہے کہ اب موسم صاف ہوگا اور انہیں کئی دنوں بعد دھوپ دیکھنے کو ملے گا۔ گزشتہ ہفتے ہوئے اس بارش اور ژالہ باری سے کچھ علاقوں میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ کانپور کے اطراف میں ہونے والی آلو کی فصل، شکرقند کی فصل کو نقصان ہوا ہے، لیکن چاول، مٹر، سرسوں اور دال کی فصل کو کافی فائدہ بھی پہنچا ہے۔