ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا کے حکم پر پولیس اسٹیشن دھنورا نے مجرموں کے خلاف مہم کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
دھنورا پولیس نے اسلحہ سازی کے ایک غیر قانونی کارخانے کا پردہ فاش کیا اور زبیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے گاؤں پاکر پور نیو کالونی امروہہ روڈ پر ایک بند جگہ پر ملزمین کے ذریعہ چلائی جارہی غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مارا، تب زبیر کو موقع سے غیر قانونی اسلحہ بناتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور مزید اسلحہ برآمد کیا گیا۔
اس میں کارتوس اور اسلحہ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار مجرم پہلے ہی اسلحہ بنانے کے جرم میں جیل جا چکا ہے اور اس پر 11 مقدمات درج ہیں۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔