نوئیڈا میں عوامی بیداری مہم کے تحت گرام پردھان سنگھٹن اور دیہی ترقیاتی کمیٹی نے آج گاؤں چھلیرا میں ایک جن جاگرن مہم شروع کی، جس میں گاؤں والوں کو مشورہ دیا کہ اگر بارات گھر نہیں تو ووٹ نہیں ہے۔
جس کے تحت آئندہ انتخابات میں اگر بارات گھروں کی زمہ داری گاؤں والوں کے سپرد نہیں کی جاتی ہے تو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
جس کے لئے گاؤں کے باہر بینر پوسٹر وغیرہ چسپاں کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی۔'
یہ بھی پڑھیں: بلند ہمت و حوصلے کی اعلی مثال بنا مرادآباد کا محمد آصف
سنگھٹن کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی غیر آئینی طریقے سے سیکٹرز میں موجود گاؤں کے بارات گھروں پر اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے لیکن جو بارات گھر نوئیڈا اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں ان کی حالت اتنی خراب ہے کہ بہت سارے بارات گھروں میں آوارہ جانور موجود ہوتے ہیں۔ جب تک ہماری مانگ پوری نہیں ہوتی ہم جدوجہد جاری رکھیں گے ۔'
وہیں اس مسئلے پر گرام پردھان سنگھٹن اور گاؤں کی ترقیاتی تنظیم گاؤں گاؤں حمایت کے لئے عوامی بیداری مہم کے لئے 12 اکتوبر کو بھوک ہڑتال کریں گے۔