رامپور کے علماء کی حمایت میں آج آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر رامپور پہنچے۔ رامپور مزار حافظ شاہ جمال اللہ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے کہا کہ پولیس کپتان شگن گوتم کے ذریعہ کسان تحریک میں شامل ہونے والے علماء الگ کمرے میں لے جا کر ڈرانا، دھمکانہ قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ان علماء کی حمایت رامپور پہنچا ہوں۔ انہوں نے اپنے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رامپور کے ایس پی فلمیں زیادہ دیکھتے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے فلمی اسٹائل میں رامپور کے قابل احترام علماء کرام کو ڈرانے دھکانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ کہ یہ سب اس وجہ سے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ لوگ کسان تحریک میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج احتجاج کرنا جرم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
جوہر یونیورسٹی کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا رامپور دورہ
انہوں نے کہا کہ ہم سب کسانوں کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطالبات جائز ہیں۔ حکومت کو اپنی ضد ختم کر کے ملک کے کسانوں کی بات مان لینی چاہئے۔