ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ہونہار طلباء کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد - گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کے آڈٹوریم میں منعقد اعزازی تقریب

ضلع بارہ بنکی کے گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اعزازی تقریب میں ڈسٹرک انسپیکڑ آف اسکول راجیش ورما نے ہونہار و ذہین طالبات کو سند اور میمو دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

honorary ceremony in auditorium of ggi college
بارہ بنکی: ذہین طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 4:37 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گورنمنٹ گرلس انٹر کالج میں ہونہار و ذہین طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تعلیم سمیت تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کل 47 طالبات کو اعزاز سے نوازا بھی گیا۔

بارہ بنکی: ذہین طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جی جی آئی سی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں ڈسٹرک انسپیکڑ آف اسکول راجیش ورما نے تمام طالبات کو سند اور یادگاری نشان دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر کالج کے ثقافتی پروگرام میں بہترین مظاہرہ کرنے والی کل 16، آرٹ میں نمایاں کام کرنے والی 16، سائنس نمائش میں بہترین ماڈل پیش کرنے والی دو اور کھیل میں اپنے فن کا جوہر دکھانے والی 6 طالبات سمیت مختلف شعبوں میں اول آنے والی 6 طالبات اور ادبی شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کل 47 طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انسپیکڑ آف اسکول راجیش ورما نے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کو منعقد کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس سے تمام طلباء و طالبات میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں کچھ بہتر کرنے کی خواہش بھی پیدا ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.