ETV Bharat / state

قلب پر حملہ، سگریٹ اور تمباکو سے پرہیز ضروری

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 10:11 PM IST

پروفیسر ربانی نےکہا، نوجوانوں میں دل سے متعلق بیماریاں اور ہٹ اٹیک زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ہٹ اٹیک ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں لیکن نوجوانوں میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ اسموکنگ اور تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال کرنا ہے۔

قلب پر حملہ، سگریٹ اور تمباکو سے پرہیز ضروری
قلب پر حملہ، سگریٹ اور تمباکو سے پرہیز ضروری

تمباکو نوشی کے مضراثرات سے آگاہ کرنے کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طبیہ کالج کے امراض نسواں و اطفال شعبہ (فیکلٹی آف یونانی میڈیسن) میں اساتذہ طلبہ اور ملازمین نے بیداری مہم چلائی۔ بینرز آویزاں کئے اور کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا۔

ہٹ اٹیک ایک ایسی جان لیوا بیماری ہے جو انسان کو بچنے کا موقع نہیں دیتی۔ جو آج کل زیادہ تر نوجوانوں میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ اسموکنگ، مرچ مسالے اور تیل والی غذا ہے۔ نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے روزانہ ایکسرسائز کے ساتھ اچھی غذا لینی چاہیے۔

نشہ، اسموکنگ اور تمباکو کی تمام چیزوں کا استعمال کرنے سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔یہ پروگرام تمباکو سے پاک تعلیمی ادارے اور سگریٹ ودیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ (کوپٹا) کے نفاذ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔

صدر شعبہ پروفیسر صبوحی مصطفی نے کہا کہ طلبہ کے تمباکونوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بینرز اور پمفلٹ تیار کئے اور شعبہ کو نان اسموکنگ زون قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ میں ڈینگو پر قابو پانے میں انتظامیہ ناکام: کانگریس

پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر دیوان اسرار خان نے کہا کہ صحت سے متعلق پیغامات سے لوگ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے با خبر ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں بہتر تبدیلی آئے گی۔

کونسلنگ سیشن کے انعقاد میں پروفیسر سیدہ آمنہ ناز، ڈاکٹر ایم انس، ڈاکٹر فہمیدہ زینت اور ڈاکٹر ابیہہ احمد خان نے تعاون کیا۔

ناصر بھارت میں بلکہ دنیا میں ہٹ اٹیک اور دل سے متعلق بیماریوں کے مریضوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ خاص کر کورونا وبا کے بعد نوجوانوں میں ہٹ اٹیک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پروفیسر ربانی نے مزید کہا ہمارے یہاں ہارٹ کے مریضوں میں سے آدھے سے زیادہ وہ مریض ہیں جن کی عمر پچاس سال سے کم ہے اور اس میں سے بھی 25 فیصد مریض وہ ہیں جن کی عمر 35 سال سے کم ہے۔خاص کر کورونا وبا کے بعد نوجوانوں میں دل سے متعلق بیماریاں اور ہٹ اٹیک زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ہٹ اٹیک ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں لیکن نوجوانوں میں سب سے زیادہ ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ اسموکنگ اور تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.