ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیب اتارنے کا سلسلہ شروع - Apple harvesting

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیب اتارنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ کسان اگرچہ امسال قیمتوں کے حوالے سے خوش تو ہیں لیکن فصل کم ہونے کی وجہ سے مایوسی بھی ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیب کی کٹائی شروع ہو گئی ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیب کی کٹائی شروع ہو گئی ہے۔ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 3:30 PM IST

پلوامہ: پھلوں کے بہتر معیار اور اپنے موافق موسمی حالات اور زرخیز مٹی کی وجہ سے ضلع پلوامہ نے سیب کے باغات کے مرکز کے طور پر پہچان حاصل کی ہے۔ پلوامہ کے سیبوں کی پیداوار کو اس کے غیر معمولی ذائقے اور معیار کے لیے بہت اہمیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسے مقامی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ سیب کی پھلتی پھولتی فصل پلوامہ کے کسانوں کے لیے بہت زیادہ خوشحالی لاتی ہے، اور اس خطے کو معاشی طور پر فروغ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ علاقے کی مجموعی زرعی ترقی میں نمایاں طور پر حصہ ڈالتا ہے، جس سے سیب کی کاشتکاری میں مصروف متعدد خاندانوں کی روزی روٹی میں مدد ملتی ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیب اتارنے کا سلسلہ شروع (Video : ETV Bharat)

ضلع میں ہائی ڈینسٹی سیبوں کو اتارنے کے بعد اب روایتی سیبوں کو اتارنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور آج کل کسان اپنے فصل اتارنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔امسال اگرچہ فصل کافی کم ہوئی ہے، لیکن کسانوں کے مطابق انہیں فصل کی معقول قیمت مل رہی ہیں۔

اس سلسلے میں لطیف احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارشیں کم ہوئی جس کا سیدھا اثر فصل پر پڑا جبکہ باغات کو بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان پہنچا۔

حاجی منظور احمد نے بتایا کہ کیڑے مار ادویات غیر معیاری ہوتے ہے، جس کی وجہ سے سیب کے باغات میں لگنے والی بیماریاں کنٹرول نہیں ہوتی ہیں۔جبکہ امسال لیف مائینر بیماری بھی باغات میں دیکھنے کو ملی،جو کنٹرول ہی نہیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ وہ غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور معیاری ادویات بازاروں میں دستیاب رکھیں تاکہ کسانوں کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: ہائی ڈینسٹی سیب اتارنے کا سلسلہ شروع

اس سلسلے میں بلال احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال فصل کافی کم ہوئی ہے لیکن فصل کی معقول قیمت ملی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امسال فصل کم ہونے سے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.